بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سی آئی اے کے سابق افسر لیری جانسن نے کہا: ایران کی میزائل صلاحیت نے امریکہ اور یورپ کے سیکورٹی حساب کتاب کو درہم برہم کر دیا ہے / ایران کی 4,000 کلومیٹر فاصلے تک میزائل لانچنگ کے بعد امریکہ کو انٹیلیجنس جھٹکا اور یورپ کو واضح انتباہ / اگر مغربی اڈے ایران پر حملے میں شریک ہوئے تو وہ بھی ایرانی میزائلوں کی زد سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ یورپ کو یہ خطرہ انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہئے!
ویڈیو کی تفصیل:
ایران کی 4000 کلومیٹر تک میزائل لانچنگ؛ امریکی انٹیلی جنس کے اندازے درہم برہم
میں سمجھتا ہوں کہ یورپیوں کو یہ مسئلہ بہت سنجیدہ لینا پڑے گا
کم از کم تین اہم ہوائی اڈے برطانیہ میں واقع ہیں، فیئرفورڈ ایئربیس (RAF Fairford)، ملینڈے ہال ایئربیس (RAF Mildenhall) تیسرا نام میں بھول گیا۔ جرمنی کا رامسٹین (Ramstein) ایئربیس، نیز کئی دوسرے اڈے بھی جرمنی میں واقع ہیں۔
اٹلی کا اہم ہوائی اڈہ سگونیلا (Naval Air Station Sigonella) ہے۔
یونان کے کریٹ (Crete) جزیرے میں ایک اڈہ ہے۔ ایک اڈہ ترکیہ میں ہے۔
ایرانی میزائل ضروری صلاحیتوں سے لیس ہیں۔ میرے خیال میں "فتاح-2" ميزائل ان اہداف تک بآسانی پہنچ سکتا ہے۔
لیکن ہم نے اس ہفتے [جنرل] محسن سے سنا کہ ایران نے تازہ صلاحیتوں سے لیس نئے ہتھیار حاصل کر لئے ہیں۔
میں نے ان کی باتوں سے یہ تاثر لیا کہ ایران کے پاس اب ایسے ہتھیار ہیں، جو ماضی کے مقابلے میں زیادہ طویل فاصلے پر زیادہ درستگی کے ساتھ، مار کر سکتے ہیں؛ اور زيادہ بھاری وار ہیڈز لے جا سکتے ہیں۔
یاد رکھئے کہ امریکی انٹیلی جنس برادری نے فروری اور مارچ نے اندازہ لگایا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی رینج صرف 2000 کلومیٹر ہے۔
لیکن اس کے بعد ایران نے دو میزائل ڈیگو گارسیا کی طرف فائر کئے؛ ایسا اڈہ جو ایران سے 4000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اندازہ لگایئے کہ کیا ہؤا؟
امریکی انٹیلی جنس برادری نے خوف و دہشت کے ساتھ کہا: "اے خدائے بزرگ! سب پسپا ہو جاؤ!"
دوسرے لفظوں میں، انہوں نے تسلیم کیا کہ ایران ڈیگو گارسیا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چنانچہ، رضائی کی یہ بات ایک بے بنیاد دھمکی یہ ایسی ویسی بات نہیں تھی، میں سمجھتا ہوں کہ انھوں نے مغرب اور ریاستہائے متحدہ کو ایک واضح پیغام بھیج دیا؛ اور یورپیوں سے کہا: اگر تم ہمارے خلاف اپنے اڈوں کے استعمال کی اجازت دے دو، تم بھی ٹارگٹ بن جاؤ گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ